ریلوے روڈ پر بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا

Spread the love

دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) ریلوے روڈ پر بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا ، رات 12 بجے سے کمرشل مارکیٹ ، ڈومیلی محلہ ، ریلوے روڈ و ملحقہ علاقوں کی بجلی بند ، ٹرانسفارمر اگر ریپئر ہو گیا تو 4/5 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی ، آئیسکو دینہ سٹی ، تفصیلات کے مطابق کمرشل مارکیٹ ریلوے روڈ پر نصب بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ رات 12 بجے جل گیا جس سے کمرشل مارکیٹ ، ریلوے روڈ ، ڈومیلی محلہ و دیگر ملحقہ علاقے رات سے لیکر اب تک بجلی کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ آئیسکو دینہ سٹی کا کہنا ہے کہ اگر ٹرانسفارمر ریپئر ہو گیا تو 4 یا 5 بجے تک بجلی بحال ہو جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں