گرین الیکٹرک بسوں میں اضافی کرایہ غریب عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے محمد حنیف، ان بسوں میں مشیر، وزیر، اور حکومتی اعلی عہدے دار سفر نہیں کرتے تنویر نوشائی, اسلام اباد ,نمائندہ خصوصی, عوامی سہولیات کے لیے گرین بسوں کا اجر حکومتی پالیسی کا احسن اقدام ہے لیکن ان کے کرایہ میں اضافہ انتہائی افسوس ناک خبر ہے 50 روپے کرایہ بھی زیادہ تھا اور اب 100 روپے کرایہ کر کے عوام کو سخت پریشان کر دیا گیا ہے پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد حنیف اور پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشائی نے حکومتی اس اقدام پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان بسوں میں حکومتی وزراء، مشیر ،اور حکومتی عہدے دار سفر نہیں کرتے بلکہ مزدور چھوٹے ملازمین کسان صحافی وغیرہ ان بسوں میں سفر کرتے ہیں لہذا ہم حکومت وقت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ گرین بسوں کا کرایہ 100 روپے کے بجائے 30 روپے کریں تاکہ غریب عوام اس کا فائدہ اٹھا سکیں اور حکومت کو اچھے الفاظوں کے ساتھ یاد کریں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو غریب عوام پر ظلم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے اچھے اقدامات کرنے چاہیے تنویر نوشاھی اور محمد حنیف نے مقامی وزراء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، محمد حنیف عباسی ، چوہدری دانیال ، انجم عقیل ، ملک ابرار سے التماس کی ھے کہ راولپنڈی ، اسلام آباد کی عوامی آواز بنے اور غریب عوام کاساتھ دیں س ڈی اے کے اس ظالمانہ اقدام کو فی الفور ختم کروا کر پرانا کرایہ 30روپے بحال کروائیں
