برطانیہ کی ممتاز سیاسی کاروباری شخصیت اور کشمیری راہنما علی اصغر کی نواسی سٹوڈنٹ آف دی ائیر (ZARA )زارا کوثر ZARAکی 21ویں سالگرہ راچڈیل میں جو ش و خروش سے منائی گئ

Spread the love


لندن عارف چودھری
برطانیہ اور آزاد کشمیر کی ممتاز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیت کشمیری راہنما اور حکومت برطانیہ اور راچڈیل کونسل سے ایوارڈ یافتہ علی اصغر کی نواسی – کمیونٹی لیڈر اور کاروباری شخصیت واجد حسین اور سفینہ کوثر کی صاحبزادی زارا کوثر کی 21 سالگرہ دھوم دھام سے منائ گئ جس میں فیملی اور فرینڈز نے بھر پور شرکت کی – اور دلی مبارکباد دی – زارا کوثر یونیورسٹی کی قابل ترین طالب علم ھے – اس موقع پر لالہ علی اصغر کا کہنا تھا کہ آج ھمارے گھر میں خوشی کا سماں ھے ھماری نواسی زارا کوثر جو کہ یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کر رھی ھے اور ھماری فیملی کی لاڈلی بچی ھی اللہ تعالیٰ اسے تعلیم اور مستقبل کی زندگی میں اور کامیاب کرے آمین – راچڈیل کونسل کے لئے کونسلر کی سابق امیدوار زارا کوثر کی خالہ روبینہ اصغر نے بھی زارا کوثر کو اسکے 21 ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد دی – زارا کے ماموں پروفیسر زاھد اصغر نے کہا کہ آج ھماری فیملی کا یادگار دن ھے ھماری بیٹی زارا کا آج 21واں یوم پیدائش ھے – زارا کی والدہ سفینہ کوثر اور واجد حسین نے آج کے دن کو یادگار قرار دیا اور کہا کہ ھماری لاڈلی زارا خان کو اللہ تعالی آنے والی زندگی میں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے – خصوصی کیک بھی کاٹا گیا – زارا کے ماموں پروفیسر زاھد اصغر نے بھانجی زارا کوثر کی کامیابی اورلمبی عمر کے لئے خصوصی دعا کروائ – بعد میں تمام
مہمانوں کی سہارا ریسٹورنٹ میں میں لاھوری کھانوں سے تواضع کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں