


جہلم ( بلال رضا )
جہلم میں کوہ نور میرج ہال میں ڈپٹی چیف وارڈن۔زاہد بٹ کے اعزاز میں خلف برداری کی پروقار تقریب منعقد کی گئی حلف برداری کی تقریب میں سول ڈیفنس آفیسر محمد فرخان چیف وارڈن چوہدری بلال عارف نے ڈپٹی چیف وارڈن زاہد بٹ کو کراؤن لگائے۔ اس موقع پر سول ڈیفنس کی خواتین وارڈن سمیت سول ڈیفنس کے افسران اور سول ڈیفنس وارڈنز نے بھرپور شرکت کی ڈپٹی چیف وارڈن زاہد حسین بٹ کی تقریب حلف برداری میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سمیت کاروباری اور اہم شخصیات نے بھی بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں ڈپٹی چیف وارڈن زاہد حسین بٹ کو پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنا کر تمام تقریب شرکاء کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی
