وزیر آباد (ملک سکندر)تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ادارے قومی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ اور والدین کا باہمی ربط ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تعلیمی بورڈ گوجرانولہ کے سیکریٹری رشید احمد بھٹی نے وزیر آباد میں ایس زیڈ الٰہی ویلفیئر ٹرسٹ ماڈل سکول کے وزٹ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے متعدد سکولز اور کالجز کے وزٹ کے دوران ایس،زیڈ،سکول شاندار ماحول ،اعلی تعلیم یافتہ اکیڈمک سٹاف اور جدید تعلیمی نظام کی بدولت منفرد حیثیت کا حامل ادارے کے طور پر سامنے آیا ہے ۔اس موقع پر پرنسپل میجر ریٹائرڈ طارق محمود اور ایڈمن آفیسر سعدیہ ملک نے سکول میں دستیاب تعلیمی سہولیات اور بہترین تعلیمی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
