صوبائی وزیر چودھری شافع حسین کے ایڈوائزر ندیم پہلوان کے اعزاز میں مغل اعظم ریسٹورنٹ برمنگھم میں عیشائیہ دیا

Spread the love

مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی اور مسلم لیگ ق برمنگھم کے صدر محمد شفیق نے پاکستان سے آئے ھوئے مسلم لیگ ق کے راہنما صوبائ وزیر چودھری شافع حسین کے ایڈوائزر ندیم پہلوان کے اعزاز میں مغل اعظم ریسٹورنٹ برمنگھم میں عیشائیہ دیا جس میں مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر اور پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ کے ایگزیگٹیو ممبر سید رضوان ہاشمی اور مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر ملک عمر فاروق مہمان خصوصی تھے –

لندن عارف چودھری

تقریب میں پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے – دوسرے شرکت کرنے والوں میں ملک عثمان – پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما شاہنواز – کونسلر محمد سخی – زیشان بٹ – عمر رشید -میاں اختر علی اختر – شہزاد کیانی – طاھر شاہ – مس اقرا تنویر صدر یوتھ ونگ – بیرسٹر محمد احمد – رجب اخلاق سولیسٹر – راسب حسین – یوتھ ونگ کے صدر محمد شہزاد -رضوان انجم – اور کاروباری سیاسی شخصیات شامل تھے- اس موقع مہمان خصوصی سید رضوان ہاشمی اور ملک عمر فاروق نے کہا کہ آج مسلم لیگ ق برطانیہ نے صوبائ وزیر چودھری شافع حسین کے ایڈوائزر ندیم پہلوان کے اعزاز میں برمنگھم میں عیشائیہ دیا جس میں مسلم لیگ ق کے کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی-اس میں جہان پاکستان کی فتح کا جشن منایا – جس میں پاکستان کی افواج اور خصوصی طور پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مبارک باد کے مستحق ہیں – عیشائیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے نئے پراجیکٹ پر بھی بات کی گئ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع ہیں – میزبان شیخ ڈاکٹر شوکت علی اور محمد شفیق نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم ندیم پہلوان کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کرتے ہیں – اور مہمان خصوصی سید رضوان ہاشمی اور ملک عمر فاروق کو بھی برمنگھم آنے پر ویلکم کرتے ہیں – انڈیا سے فتح پر وفاقی حکومت اور پاک فوج مبارکباد کی مستحق ھے – حکومت نے بہت محنت سے ملک کی معثیت کو پٹری پر چڑھا دیا ھے اس میں ھمارے لیڈر چودھری شجاعت حسین اور انکے بیٹوں چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین کی محنت بھی شامل ھے – چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین کی ہدایت پر مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی اپنی ٹیم مسلم لیگ ق کے عہیدیدران کی کوشش سے اوورسیز پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں – اس موقع پر ندیم پہلوان نے ان کے اعزاز میں عیشائیہ دینے پر مسلم لیگ ق برطانیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انڈیا سے جنگ جیتنے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ھوا ھے -مجھے یہاں اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی حکومت اور افواج پاکستان سے محبت کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئ – میں یہاں پر اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ھوں – کونسلر محمد سخی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چودھری شاہنواز نے ڈاکٹر شوکت علی اور محمد شفیق کو تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے اور عیشائیہ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا اور کہا ھماری پاک فوج نے انڈیا کو شکست دے کر دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے

برطانیہ میں رہنے والے مسلم لیگ ق کے عہدیدران اور کارکنان اپنی مرکزی قیادت سے تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے خواں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں