

راولپنڈی(بیورو چیف بلال رضا جہلم ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عیدالاضحی 2025 کے دوران صفائی کے مثالی انتظامات کو عوامی، سیاسی، سماجی، تجارتی، صحافتی اور مذہبی حلقوں میں بے حد سراہا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ”ستھرا پنجاب پروگرام“ کے تحت راولپنڈی میں بھرپور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں صفائی عملہ، جدید مشینری اور خصوصی ٹیمیں شامل رہیں۔اس مثالی کارکردگی پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، ڈپٹی کمشنرو چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی حسن وقار چیمہ،سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر اور تمام عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے آر ڈبلیو ایم سی نے حقیقی خدمت کی مثال قائم کی ہے،رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ یہ مثالی صفائی آپریشن وزیر اعلیٰ کی شفاف حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ایسا مربوط آپریشن پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا، RWMC مبارکباد کی مستحق ہے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ اور مکمل صفائی ایک احسن قدم ہے،چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم راجہ محمد حنیف نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، راولپنڈی میں اس پر حقیقی عمل دیکھنے کو ملا،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ضیا اللہ شاہ نے کہا کہ عید کے دنوں میں بے مثال صفائی، بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،سینئر صحافی انصار عباسی نے کہا کہ صفائی مہم میں شفافیت اور جدت قابل تحسین ہے۔معروف اینکر پرسن طارق چوہدری نے کہا کہ میڈیا نے خود صفائی کے اعلیٰ معیار کا مشاہدہ کیا، RWMC کو سلام،سابق وزیر آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے کہا کہ پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے راولپنڈی کو صاف رکھا،صدر مرکزی انجمن تاجران پنجاب شاہد غفور پراچہ نے کہا کہ تاجر برادری RWMC کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شفاف ماحول کاروبار کو فروغ دیتا ہے،نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون نے کہا کہ ہر بازار، ہر گلی میں بروقت صفائی سے عوام مطمئن نظر آئے۔صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس عثمان شوکت نے کہا کہ تجارتی مراکز میں صفائی کا مثالی نظام تھا، RWMC کی کارکردگی لائقِ تقلید ہے۔ علمائے کرام نے بھی RWMC کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام میں صفائی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، ادارے کا کردار قابل تعریف ہے،وکلا برادری نے کہا:قانون کے ساتھ صفائی کے ضابطے بھی قابل عمل ہو چکے ہیں، عوام کو ریلیف ملا ہے۔ شہری حلقوں نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر تعریفی پیغامات میں کہا کہ راولپنڈی واقعی بدل رہا ہے، شکریہ RWMC، شکریہ مریم نواز
