تحریر: دعا فاطمہ
ضلع منڈی بہاوالدین تحصیل ملکوال کی بات کی جائے تو منڈی بہاوالدین کے تمام چھوٹے بڑے قصبے آئے دن قتل و غارت جیسے خونی کھیل میں صف اول ہیں ۔۔افسوناک پہلو ہے کہ آئے روز قتل و غارت عروج پر لیکن اس کی کوئی روک تھام نہیں ۔۔معمولی سی بات سے آغاز ہو کر جھگڑا اتنا طویل ہو جاتا ہے کہ اس کا آخری حل گولی ہے ۔اس ضلع کو شیروں کا شہر کہا جاتا ہے بے انتہا خوبصورت ضلع ۔لیکن جب بھی اس کا نام لیا جائے تو قتل سے پہچانا جاتا ہے
ابھی ہم ایک اہم اور حساس پہلو پر بات کر لیتے ہیں ۔جہاں ممتا کا جنازہ نکلا
منڈی بہاوالدین تحصیل ملکوال کے نواحی گاؤں مرادوال میں دل سوز واقعہ رونما ہوا ۔جس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ۔واقعہ کچھ اس طرح رونما ہوا کہ اس گاؤں میں عید پر ائے مہمانوں میں ایک آٹھ سالہ بچی بھی تھی ۔۔اور اس بچی کا گم ہو جانا اور نہ ملنا باعث تشویش تھا ۔آس پاس گاؤں میں اعلانات کے بچی کو تلاش کرنے کی کوششیں عروج پر پہنچی ۔اخر کار پولیس پانچ گھنٹوں کی مسلسل کوشش سے بچی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔بچی کی تلاش گھر کیساتھ کماد کے کھیت سے ملی ۔بچی کو جنسی ذیادتی کا نشانہ نہیں بنایا گیا ۔بلکہ صرف سر پر بھاری چیز سے چوٹ مار کے مارا گیا ۔
مزید یہ تفصیلات سامنے آئی ہے کہ بچی کی ماں طلاق یافتہ تھی ۔اور جس سے شادی کرنا چاہتی تھی ۔وہ بچی کو قبول نہیں کر رہا تھا
کیسا معاشرہ ہے جو طلاق کے بعد بچوں کو صرف ماں کی کے کندھوں پہ زمہ داریاں ڈال کے خاموش ہو جاتا ہے ۔
اور باپ جو اصل حقدار ہے اولاد کی زمہ داریوں سے سبکدوش ہے ۔اور کیسا قانون ہے جو بچوں کو صرف ماں کے حوالے کر کے پر سکون ہو جاتا ہے
اگر دوسری شادی کرنا ہی ضروری تھا تو قتل کرنا کہاں کا انصاف ؟
ماں جنت کا مجسمہ کیسے تصور بھی کیا جاسکتا ہے کہ اپنی بچی کو قتل کر دے
ایسا انسانیت سوز واقع جس کو دل دماغ قبول کرنے کو تیار ہی نہیں۔
آخر ماں کی محبت کدھر گئ ؟ محبت مر چکی ہے ؟یا نفرت بھر چکی
ہم ایسے دور میں داخل ہو چکے ہیں جہاں رشتے برائے نام رہ گئے
اس واقعے کے فوراً بعد DPO منڈی بہاوالدین نے ایک ٹیم تشکیل دی اور کاروائی شروع کر دی ۔پانچ گھنٹوں انتھک محنت کے بعد نہ صرف لاش کو برآمد کر لیا ۔بلکہ اصل قاتل تک بھی پہنچ گئ ۔۔جو کہ سگی ماں نکلی ۔جب بات ماں کی جائے تو عقل حیران رہ جاتا ہے کہ سگی ماں بھی اس حد سفاک ہو سکی ہے ۔ماں نہیں اور نہ ہی ماں کہلانے کی حقدار ہے ۔ماں کے روپ میں ایسی ڈائن ہے جو اپنے ہی بچوں کو کھا جاتی ہے
میں منڈی بہاوالدین پولیس
ملکوال پولیس
اور پنجاب پولیس کی شکر گزار ہوں
جنہوں نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فوری نوٹس لیا کاروائی شروع کی اور معاملہ حل کیا
اللہ پاک سے دعا ہے کہ منڈی بہاوالدین اور اس تمام چھوٹے بڑے قصبوں کو ایسے جرائم سے محفوظ رکھے
پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہے
پاکستان دن رات ترقی کی راہ پہ گامزن رہے
امیں
