بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا اعلان کیا ھے آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈرشن اس فیصلے کو یکسر مسترد کرتی ہے اس لئے کہ حکمراں اپنے وزیروں ممبران قومی و صوبائی اسمبلیزاور سینٹرز کی تنخواہوں میں %500 اضافہ کرتی ہے البتہ غریب سرکاری ملازمین/محنت کش طبقہ جن کی بدولت اس ملک خدا داد پاکستان کا پورا نظام چلتا ھے کے لئے اس تباہ کن مہنگائی کے مقابلے میں %500 کے مقابلے میں صرف %10 کا اعلان کر کرکے ملازمین کی معاشی قتل عام میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مزید یہ کہ صدر مملکت آصف زرداری نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں الاونسز اور پنشن میں میں کم از کم %50 بڑھوتی کا مشورہ حکمرانوں کو مشورہ دیا تھا لیکن خوف خدا سے خائف ھو کر اتنے نا انصافی پر مبنی فیصلے منٹوں میں کرنے سے گریز نہیں کرتی اس لئے ال پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈرشن صدر پاکستان آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرکے ملک بھر کے لاکھوں پیرامیڈیکس/ملازمین کے کارکنان کے دل جیتنے کی کوشش کریں اس لئے کہ موجودہ حکومت صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ذریعے قائم ھے اور اگر وہ ایساکرنے میں ناکام رہی تو ھم سمجھیں گے کہ یہ انکی ملی بھگت سے چوھے بلی کا کھیل غریب ملازمین کے ساتھ کھیلی جارھی ھے شرکا ئے اجلاس نے نا آھل حکمرانوں کو دھمکی دی کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ملازمین کیلئے ایک اچھے پیکیج کا اعلان نہ کیا تو ال پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈرشن ملک میں دیگر بڑی تنظیمات کے ساتھ ملکر ملک بھر شدید احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کسی بھی وقت کر سکتی ہے اور اس احتجاجی تحریک کے نقصانات کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ھو گی ان خیالات کا اظہار ال پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈرشن کے مرکزی راھنماوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک ھنگامی اجلاس منعقد کرتے ھوئے مرکزی صدر شرافت اللہ یوسفڑئی سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان سرپرست اعلی سراج الدین برکی چیرمین ملک یوسف چیف آرگنائزر ملک منیر احمد سینئر وائس چیئرمین پرویز خان ارگنائزر قاضی تنویر حسین فنانس سیکرٹری فضل قیو م ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ندیم وائس چیرمین سمیع الرحمن اور ملک تنویر نوشاہی میڈیا کوآرڈینیٹر نے مشترکہ طور پر یہ اعلان کیا۔
شرافت اللہ یوسفڑئی مرکزی صدر۔
محمد ارشد خان سیکرٹری جنرل ال پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈرشن
ملک تنویر نوشاہی میڈیا کوآرڈینیٹر
