،پیپلز پارٹی اگر ملازمین اور پنشنرز کے حق میں ہے تو بل کو منظور نہ ہونے دیں تنویر نوشائی ،اسلام اباد نمائندہ خصوصی ، ایک اچھا بل پیش کرنے کے دعویدار حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے سیاست دان ٹیکنوکریٹس نے اپنی خوشگوار زندگی گزارنے اور مزے لینے کے لیے ائی ایم ایف کی اڑ میں ریٹائر بزرگ پینشنر حضرات کے نہ صرف گھروں کے چولہے بجھا دیے بلکہ ان کی زندگیوں کو ہمیشہ کے لیے اجیرن بنا دیا ہے ابھی بھی وقت ہے کہ اونچی مسندوں میں پر بیٹھے ہوئے حکمران اپنے رویوں اور فیصلوں پر نظر ثانی کر کے پینشنرز حضرات کو ان کے تمام جائز حقوق دلوائیں پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قائدین ڈاکٹر منصور احمد، ڈاکٹر اشوق کمار ،ڈاکٹر محمد حنیف، انجینیئر ضیا لودی ،ملک تنویر نوشائی، حاجی غلام مصطفی، محمد اکمل، وقار حسین، اور دیگر عہدے داروں نے صدر مملکت اصف علی زرداری صاحب سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر واقعی ملازمین اور پینشنرزحضرات کے حق میں ہیں تو یہ بجٹ بل پاس نہ ہونے دیں بلکہ اپنے دور اقتدار کی طرح ملازمین اور پینشنرز کو 50 فیصد تنخواہیں اور پنشن بڑھا کر اپنی روایات کو برقرار رکھیں ہم پمز کے ریٹائرڈ ملازمین اور پینشنرز حضرات نے تو اپ کی بڑی خدمت کی ہے جب اپ پمز میں سیاسی بیماری کی وجہ سے داخل تھے پمز ریٹائرڈ ملازمین نے مزید کہا کہ حکمرانوں اس وقت سے ڈرو کہ مظلوم خاندانوں کی اہ و پکار رب ذوالجلال والاکرام کے ھاں شرف قبولیت حاصل کر لے اور جس طاقت کھمنڈ اور غرور میں اپ مبتلا ہیں کہیں تباہ و برباد نہ ہو جائیں
