پمز ہسپتال کی تمام یونینز کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد

Spread the love

آج پمز ہسپتال کی تمام یونینز کا ایک ہنگامی اجلاس چوہدری قمر گجر کی زیر صدارت طلب کیا گیا، جس میں یونین نمائندگان نے متفقہ طور پر وفاقی بجٹ 2025 کو مسترد کر دیا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی نمائندگی کرنے والے عہدیداران نے شرکت کی، جن میں:

نرسنگ یونین: رضا سومرو، میڈم نائلہ، جیسی، مطیع اللہ سومرو، میڈم عصمت

پیرا میڈیکل یونین: صدر چوہدری انس، ثنااللہ بھٹی، چوہدری لطیف ،راجہ شعیب، اکمل صاحب

آفیسر ویلفیئر : راجہ امجد، ڈاکٹر فیاض چوہدری اور دیگر

نان میڈیکل اسٹاف: آفتاب مغل شاہد خٹک، ثاقب قریشی، الطاف نائچ، فیصل تنولی ، ساجد غفور ،چوہدری خالد اور چوہدری محمد علی ،شیخ اعجاز ،چوہدری عثمان عرفان اقبال بھٹی ،طارق مٹواور عارف ویرو،طارق خٹک اور دیگر قائدین

تمام شرکاء نے بجٹ 2025 کو مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات اور گہری مایوسی کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پچھلے تین وفاقی بجٹ میں مسلسل ہیلتھ ملازمین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ہر مشکل وقت میں—چاہے وہ جنگ ہو یا کوئی مہلک بیماری—ہیلتھ ورکرز کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر خدمات دینا پڑتی ہیں۔ ان کی چھٹیاں منسوخ کر دی جاتی ہیں اور ایمرجنسی نافذ کی جاتی ہے۔ لیکن جب مالی فوائد یا الاؤنسز کی تقسیم کی بات آتی ہے تو ہیلتھ ملازمین کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، جبکہ دیگر اداروں کو ڈسپیئرٹی الاؤنسز سے نوازا جاتا ہے۔

یونین قائدین نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے روز ایک جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل اور احتجاجی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں