پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے مرکزی دفتر اولڈہم میں برطانیہ کے صدروایگزیکٹوممبر بورڈ آف انویسٹمنٹ حکومت پنجاب سید رضوان ہاشمی و دیگر عہیدیداروں نے مسلح افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی اور بھارت سے حالیہ جنگ میں کامیابی پر یوم تشکر کا انعقاد کیا ۔ پنجاب حکومت کے وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کے کوآرڈینیٹر پاکستان سے آئے ندیم پہلوان کی خصوصی شرکت۔

لندن عارف چودھری
دوسرے شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ شعبہ خواتین برطانیہ کی صدر صوبائ وزیر چوہدری شافع حسین کے عذرا قاضی – مسلم لیگ ق برطانیہ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی – نارتھ ویسٹ برطانیہ کے صدر ملک عمر فاروق – مسلم لیگ ق برمنگھم کے صدر محمد شفیق – کاروباری سماجی خاتون نینا رانیاں خان – ایم کیو ایم برطانیہ کے صدر چودھری الطاف شاھد – سینئر صحافی طاھر چودھری – ماجد نزیر – سابق امیدوار مئیر میٹرو گریٹر مانچسٹر چودھری محمد اسلم – کاروباری شخصیات چودھری زین – اقبال صدیقی – شامل تھے -اس موقع پر کوآرڈینیٹر ندیم پہلوان نے کہا کہ حکومت پنجاب و پاکستان نے تارکین وطن کے لیے ایک خاص سہولت مہیا کی ہے کہ آپ پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں دس سال تک ٹیکس میں مکمل چھوٹ ہو گی اور جب آپ سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آئیں گے تو تمام ادارے آپکو عزت و احترام سے پیش آںے کے ساتھ آپکی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کا سدباب کریں گے اور کی گئ سرمایہ کاری کی مکمل گارنٹی دی جائے گی ۔ میں صدر برطانیہ سید رضوان ہاشمی و دیگر وہ و کارکنان کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری عزت افزائی کی ۔میزبان سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت سے حالیہ جنگ جیتی اسی وجہ سے ہم نے یوم تشکر کا انعقاد کیا ۔اںکا مذید کہنا تھا کہ بھارت سے جنگ جیتنے پر جن ممالک نے پاکستان کی مدد کر کے بھارت کو شکست دی بالخصوص چین کا دلی شکریہ ۔تارکین وطن پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ۔اںہوں نے کہا کہ وقت کی قلت اور انتہائی قلیل مدت میں مہمانوں کی شرکت کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ مسلم لیگ ق نارتھ ویسٹ کے صدر ملک عمر فاروق نے آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر سید رضوان ہاشمی کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاک افواج نے انڈیا کو شکست دے کر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے – جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ شوکت علی اور برمنگھم کے صدر محمد شفیق نے بھی کہا کہ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے پر پاکستان کی افواج کو سلام عقیدت بھارت آئندہ ایسی حرکت کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا ۔ مسلم لیگ ق خواتین ونگ کی صدر محترمہ عذرا قاضی اور کمیونٹی لیڈر نیناں رانیہ خان نے اظہار تشکر کی منعقد ہونے والی تقریب میں مسلح افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے –
