

جہلم ( بیورو چیف بلال رضا ) ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سول ڈیفنس اہلکاروں میں سکیورٹی جیکٹس تقسیم کیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم، چوہدری بلال عارف کی جانب سے 100 عدد سول ڈیفنس شناختی جیکٹس ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس جہلم، محمد میثم عباس کے سپرد کی گئیں۔ یہ جیکٹس سول ڈیفنس کے رضاکاران میں تقسیم کی گئیں جو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی و دیگر اہم ڈیوٹیز سر انجام دیں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر و ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس، شمس الرحمٰن، سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان، اور ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے چیف وارڈن چوہدری بلال عارف کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
