*ڈپٹی کمشنر جہلم جناب محمد میثم عباس صاحب کو تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا

Spread the love


بلال رضا)
ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر جناب محمد میثم عباس کی بطور ڈپٹی کمشنر تعیناتی کے بعد جھلم شہر کا سماں ہی بدل گیا ھے-
گندگی کی جگہ بہترین صفائی- رات کو روشن سڑکیں-
تجاوزات کی جگہ کھلے راستے اور کھلی سڑکیں پیرس جیسے ماحول؛ نے مل کر انہیں ایک دل عزیز شخصیت بنا دیا ہے-
مزید براں گزشتہ روز ان کی سرپرستی میں ہونے والے ایک مثالی مشاعرہ نے علم و ادب کی بہاریں جہلم کا مقدر بنا دی جس کا سرور حاضرین نے بھی محسوس کیا-
ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک وفد ڈاکٹر شہزانہ امتیاز صاحبہ ، ڈاکٹر عبدالغفور ملک۔ اور عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس ضلع جھلم نے ۔
( پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن) جھلم اور یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم اور مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک تعریفی شیلڈ ڈپٹی کمشنر صاحب کو پیش کی جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کیا، اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شب و روز جھلم کی ترقی کے لیے وقف ھے-
جبکہ شجرکاری مہم میں وہ
(پی ایم اے) جھلم کے ساتھ ہیں اور مخصوص قطع عرض کی نشاندہی کے بعد پی ایم اے جہلم وہاں شجرکاری کر سکتی ہے ۔ جبکہ انہوں نے مہربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے بھی تعریفی کلمات استعمال کیے اخر میں ڈاکٹر عبدالغفور ملک جنرل سیکٹری پی ایم اے جہلم نے اراکین وفد کی جانب سے جناب ڈپٹی کمشنر جھلم۔
محمد میثم عباس صاحب کا شکریہ ادا کیا۔
مزید ڈپٹی کمشنر صاحب نے فرمایا کہ جھلم میں تمام رفاحی تنظیمیں بہت اچھا کام کر رہی ھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں