آشٹن گروپ کے چئیرمن حاجی عبد القیوم نے پاکستان کے شہر گوجر خان سے برطانیہ کے دورہ پر آئے مرزا علی اظہر اور ڈیوزبری کے چوہدری رزاق کے اعزاز میں روچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
عیشائیہ میں ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ ،اشٹن گروپ کے روح چودھری سخاوت آف ڈیوزبری -آشٹن گروپ کے روح رواں مرزا یونس ، بانی حاجی ازرم،- مرزا خالد ،راجہ عابد حسین، راجہ ممتاز حسین ، ارشد مغل – مرزا ندیم اصغر – سردار زولفقار – و دیگر کی شرکت ۔پاکستان سے آئے مہمان مرزا علی اظہر نے عزت افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے تارکین وطن کی مہمان نوازی کو مثالی قرار دیا ۔چوہدری رزاق آف ڈیوزبری نے بھی شاندار ضیافت پر دلی شکریہ ادا کیا۔مرزا یونس نے کہا کہ دوست احباب سے ملکر اچھا لگا۔ حاجی ازرم نے کہا کہ عرصہ دراز بعد دوست احباب سے مل بیٹھنے کا موقع ملا جس سے ہم نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی ۔چوہدری سخاوت اور راجہ عابد حسین نے بھی مہمان نوازی پر میزبان حاجی عبد القیوم کا دلی شکریہ ادا کیا ۔میزبان حاجی عبد القیوم نے تمام مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کی انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے آئے مہمانوں کی مہمان نوازی ہماری اولین ترجیح ہے اس سے مادر وطن سے مضبوط رشتہ استوار ہوتا ہے – آخر میں آشٹن کی ممتاز سماجی مزہبی شخصیت میاں غلام فرید مرحوم جن کا حال ھی میں انتقال ھوا تھا کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی گئ-

آشٹن گروپ کی کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی خدمات کو کمیونٹی کے اندر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں