، اسلام اباد، نمائندہ خصوصی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہیلتھ ملازمین کو ہیلتھ رسک
الاؤنس دیا گیا تھا جو کہ 2014 میں نون لیگ کی حکومت نے بند کر دیا تھا ہم لوگ اس وقت سے التماس احتجاج اور پریس کے ذریعے اپنا حق مانگ رہے ہیں مگر ہماری بات نہ سنی گئی ،حکومت نے ہمیں احتجاج پر مجبور کر دیا فیڈرل ہیلتھ الائنس کے چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر نے پمز کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے لوگوں میں اتحاد ہوتا ہے اس لیے وہ اپنی تنخواہوں اور دیگر سہولیات میں 500 فیصد تک اضافہ کروا لیتے ہیں ہمیں بھی اپس میں اتحاد یکجہتی اور مل کر ہیلتھ الاؤنس کے لیے اواز بلند کرنا ہوگی قمر گجر نے مزید کہا کہ فیڈرل کے تمام ملازمین کا ہیلتھ رسک الاؤنس فل فور بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی اج پمز کی تمام او پی ڈیز صبح اٹھ بجے سے 10 بجے تک بند تھیں کسی بھی مریض کی پرچی نہ بن سکی احتجاجی ملازمین سے لیاقت او گائی سٹاف عصمت راجہ رب نواز شاہد خٹک،
نوید ازاد، نزیر قریشی، طارق مٹو، ساجد آرائیں،تنویر نوشاھی، سپیشل ایجوکیشن کے قائد چن ساجد گزٹڈ کے ڈاکٹر فیاض، راجہ امجد محمود، چوہدری فیاض اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
