،ہم اپنے حق کی خاطر ہمیشہ کی طرح اب بھی متحد اور یک جان ہیں راجہ رب نواز، اسلام اباد نمائندہ خصوصی پمز میں اج دوسرے دن بھی ٹوکن دھرنا جاری رہا دھرنے میں نرسز درجہ چہارم ،گزہیٹڈ نان گزٹڈ اور دیگر پمز

ملازمین نے بھرپور شرکت کی دھرنا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایچ اے کے چیئرمین چودھری قمر جاوید گجر نے کہا کہ کل ہمیں لولی پاپ دینے کی کوشش کی گئی چونکہ اب ہماری عمر لولی باپ کی نہیں ہے اس لیے جب تک ہمارا ہیلتھ رسک الاؤنس ہمیں مل نہیں جاتا ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے بلکہ پیر سے انشاءاللہ اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور ہم اپنا اگلا لائے عمل بھی دیں گے جس میں مکمل ہڑتال پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ہمیں کل سیکرٹری ھیلتھ نے بلایا تھا زبانی جمع و تفریق کی گئی ہم نے ان پر واضح کیا کہ جب تک ہیلتھ ملازمین کو ان کا حق نہیں دیا جاتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ہمارا ھیلتھ الاؤنس 2014 سے بند ہے اسے فل الفور بحال کیا جائے دھرنا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے راجہ رب نواز نے کہا کہ ہم اپنے حق کی خاطر پہلے بھی متحد تھے اب بھی متحد ہیں اور ائندہ بھی متحد رہیں گے اور جب تک ہمارا حق ہمیں نہیں ملتا یہ احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا دھرنا ملازمین سے شاید خٹک، میڈم نائلہ جیسی، نوید ازاد ،لیاقت اوگاھی، ڈاکٹر محمد فیاض، نزیر قریشی، فیصل تنولی ،نزیر چشتی، ساجد آرائیں اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
