اجلاس میں سنیئر وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق ، جنرل سیکرٹری، سید یاور عباس شاہ، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری محمد حفیظ ہاشمی ملک تنویر نوشاہی پریس سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر وفاقی ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلیے درج زیل نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دی۔
۱۔ ہاوس ہائرنگ میں اضافے کی مدت تین سال یکم جولائی 2024 کو پوری ہو گی لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی نئے ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا جسکی وجہ سے وفاقی ملازمین سخت بے چینی کا شکار ہیں لہزہ منسٹری آف ہاوسنگ اینڈ ورکس جلد از جلد نوٹیفکیشن کا اجراء کرئے تا کے ملازمین میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
۲۔ وفاقی ملازمین کو صوبائی طرز پر اپگریڑ کیا جاے تاکہ احساس محرومی اور کمتری کے خدشات کا خاتمہ ہو سکے۔
۳۔ یکم جنوری 2023 کے
نوٹیفکیشن کے تناظر میں ون ٹائم ڈسپنسیشن کی مراعات دی جائیں۔
۴۔ ہیلتھ الاوئنس کی بحالی اور اسے فلفور ڈی فریز کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاے۔
۵۔ تعلیمی اداروں بلخصوص قائداعظم یونیورسٹی جو صف اول کی جامعہ ھے اسکو درپیش مالی بحران کے خاتمے کیلیے فلفور بیل آوٹ پیکج دیا جاے۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی امت مسلمہ بلخصوص فلسطین کے مسلمانوں کیلیے دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس اختتام پزیر ہوا۔
منجانب:
پریس اینڈ انفارمیشن سیکرٹری،
ایپکا فیڈرل اسلام آباد۔
