پمزملازمین سابقہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپس میں متحض رہیں راؤ صداقت ،

Spread the love


اللہ پاک کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور اپس میں تفرقہ نہ ڈالو ،اسلام اباد، نمائندہ خصوصی، ہر دور حکومت میں پاکستان کے سب سے بڑے صحت کے ادارے پمز کو کبھی یونیورسٹی کبھی ایم ٹی ائی اور کبھی اٹانمس بنانے کے خواب دیکھے جاتے ہیں اور جب اس ادارے کی ملازمین کے فلاح و بہبود اس کی تنخواہ ،پینشن، یا کوئی بھی سہولت دینے

کا وقت ہو تو پمز ملازمین کو احتجاج پر مجبور کر دیا جاتا ہے ملازمین نے ہر دور میں پمز کی حفاظت کی مریضوں کی خدمت کی اور اپنے حق کی خاطر جدوجہد جاری رکھی ملازمین کے اج نویں دن احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹری انسپیکٹر راؤ صداقت علی نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کو اللہ پاک کا پیغام جس میں اللہ پاک فرماتے ہیں کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور اپس میں تفرقہ نہ ڈالو کیونکہ فتنہ اور تفرقہ سے انسان کمزور ہو جاتا ہے اپ متحد رہیں ڈٹے رہیں کسی کی بات پر توجہ نہ دیں اپ کے لیڈر بکنے اور چکنے والے نہیں انشاءاللہ اپ کا ھیلتھ رسک الاؤنس ہر صورت بحال ہوگا ، ملازمین سے شاید خٹک، لیاقت اگائی ،میڈم نائلہ جیسی، فیصل تنولی، نزیر
قریشی،تنویر نوشاھی، راجہ راب نواز ،اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں