جی ڈی اے اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نمائندے کے ہمراہ شہر کے مختلف امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں اور ماتمی روٹس کا دورہ کیا

Spread the love

گلگت(پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل نےجمعرات کے روز ایس ڈی او ڈبلیو اینڈ پی، بی اینڈ آر اور پی ایچ ای ، جی ڈی اے اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے نمائندے کے ہمراہ شہر کے مختلف امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں اور ماتمی روٹس کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے جلوس کے آمد و رفت اور عزاداروں کو راہداری کی بہترین سہولت کیلئے احکامات دیئے ، انہوں نے زمہ دار اداروں کے آفیسران سے کہا کہ وہ ماتمی روٹ پر تمام پیچ ورک اور ملبہ ہٹانے کا کام میں تیزی لائیں محرم کے آغاز میں مشکلات درپیش نہ ہو ۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلوس کے تمام راستوں سے رکاوٹیں دور کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔ اس کے علاوہ جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کو جانے والے راستوں پر روشنی اور صفائی کے انتظامات کو بھی یقینی بنانے کیلئے احکامات دئے ۔ اس سے قبل محکمہ بی اینڈ آر ، واٹر اینڈ پاور ، جی ڈی اے ، جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے زمہ داران نے محرم الحرام کے سلسلے میں کنٹی جنسی پلان سے آگاہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں ، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت میر اعظم حمزہ کی قیادت میں محرم الحرام میں مثالی امن کے قیام ،بہترین انتظامات اور صفائی و ستھرائی کے آپریشنل پلان کو حتمی شکل دیا گیا ہے ۔ جس پر عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں