

لاہور / جہلم (ظہیر عباس)
25 جون 2025 کو لاہور کی سڑکیں ایک تاریخ ساز منظر کی گواہ بنیں، جب ملک بھر سے آئے ہزاروں سرکاری ملازمین، بالخصوص اساتذہ کرام، نے اپنے جائز حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کیا۔ یہ احتجاج محض ایک مظاہرہ نہیں، بلکہ شعور، اتحاد، اور قومی وقار کا مظہر تھا۔
اس عظیم تحریک میں گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کی شرکت نہایت نمایاں اور قابلِ فخر رہی۔ جہلم سے تعلق رکھنے والے قائدین نے جس نظم، اتحاد اور جذبے کے ساتھ شرکت کی، وہ پورے پنجاب کے لیے مثال بن گئی۔ ان قائدین نے اپنے اخلاص، عملی شرکت اور تنظیمی صلاحیتوں سے ثابت کیا کہ جہلم کے اساتذہ ہر تحریک میں صفِ اول میں کھڑے ہیں۔
ایڈووکیٹ امجد فاروق گوندل سرپرست اعلیٰ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم نے گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جہلم کے یہ سپوت صرف تعلیمی رہنما نہیں، بلکہ حقوق کی جنگ کے اصل ہیرو ہیں۔ اُنہوں نے تمام قائدین کو اس نیک اور تاریخی جدوجہد پر دلی مبارکباد اور دعائیں پیش کیں۔
اس موقع پر جن عظیم اساتذہ و قائدین نے شرکت کر کے تحریک کو طاقت بخشی، ان میں چودھری وحید حیدر، ملک محمد افضل میر، چودھری راشد محمود، چودھری افضال محمود، لالا اختر اقبال، شیخ گوہر عباس، زاہد منظور، محمد انور اعوان، منور حسین، حافظ محمد اکبر، محمد اکرم، راجہ محمد زوہیب، جواد یوسف، احسان شاکر، انزک محمود، محمد رفیع راجپوت، مبشر عباس شاہد، شاہد سکندر مرزا، ملک سعید اختر، اظہر سلطان ملک، ناہید جاوید، حامد بلال، حافظ نوید حمزہ، محمد نعمان، محمد حسیب، یاسر محمود، مدثر صاحب (دھریالہ)، ہارون صاحب (پننوال)، حافظ ناصر صاحب، مخدوم قیم صاحب، جواد صاحب، عدنان صاحب، قاسم بلال صاحب، شوکت حیات صاحب، عبد القادر صاحب، عرفان صاحب، خاور صاحب، امتیاز صفدر صاحب، محمد ضمیر، طاہر محمود صاحب، محمد نوید کھرل، نور محمد نورانی صاحب، حافظ محمد عنایت صاحب، کامران کھیوڑہ صاحب، ناصر صاحب، ظفر صاحب، شہباز خان صاحب، ملک اسرار صاحب، ڈاکٹر منیر صاحب، قاری امتیاز صاحب، اور سرفراز صاحب (GHS ملیار) شامل ہیں۔خواتین ونگ کی نمائندگی مومنہ ماھرو گوندل نے کی۔
مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
یہ تمام قائدین خراجِ تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے جذبہ، حوصلہ اور قیادت کا اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔ ان کی شرکت نہ صرف جہلم بلکہ پورے تعلیمی طبقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اس احتجاج کا پیغام واضح تھا: “ہم اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے، اور ہر فورم پر پُرامن جدوجہد کے ذریعے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔” گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کا یہ کردار ثابت کرتا ہے کہ جب رہنما بیدار ہوں، تو قافلے منزل ضرور پاتے ہیں۔
