سارا پونا والے نے بری میں خواتین کے لئے نیوٹریشن کا کلب قائم کر دیا

Spread the love


لندن عارف چودھری
دنیا بھر کی طرع برطانیہ میں بھی پاکستانی مردوں کے ساتھ پاکستانی خواتین بھی ہر شعبے میں اپنے کام کی وجہ سے اپنے اور اپنے ملک کا نام روشن کر رہیں ہیں – ایسے ھی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں رہنے والی سائرہ پونا والے جو آجکل بری ٹاؤن سینٹر نیوٹریشن کلب چلا رہیں ہیں -اس سے پہلے وہ کپڑے کا کاروبار بھی کرتی رہیں ہیں -آج انہوں نے برطانیہ کے سینئر صحافی اور اینکر عارف چودھری سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ انکے والد عبدالقادر پٹیل جو 1958 میں برطانیہ آئے اور مزدوری کی بس کنڈیکٹر رہے پھر اپنی محنت سے اپنا پہلا کاروبار بریڈ فورڈ میں بمبے سٹور کھولا اور دوسرے کاروبار کئے اور برطانیہ میں اپنا نام بنایا – وہ میرے رول مڈل ہیں – شادی کے بعد میرے شوھر محمد صدیق پونا والے نے کاروبار میں میری راہنمائ کی – میرے نئے نیوٹریشن کلب میں خصوصی طور پر ایشیائ خواتین کے لئے خصوصی کلاسیں اور ورکشاپس اور ورکشاپس کا انعقاد ھو تا ھے – جس میں خواتین کو مختلف قسم کے مشورے دئیے جاتے ہیں جس سے انکا علاج اور چیزوں سے پرہیز شامل ھے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں