پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

Spread the love

پی ٹی آئی آئین اور جمہوریت کے اصولوں کی پامالی کے خلاف آئینی جنگ لڑ رہی ہے۔ پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) اردو گلوبل یوکے میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کے مقدمے میں انصاف، آئین اور جمہوریت کے اصولوں کی پامالی کے خلاف آئینی جنگ لڑ رہی ہے۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے اردو گلوبل یوکے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ پاکستان تحریک انصاف کا نہیں، ہر اس ووٹر کا ہے جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا انہوں نے کہا کہ بینچ میں وہ ججز شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی فیصلہ سنایا ہی نہیں،عدالتی اصول پامال ہو رہے ہیں جو قابل افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں