گلگت (پ ر) SDM/AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں سوشل میڈیا، کیبل آپریٹرز اور آڈیوں، ویڑیو سیٹس پرمسلکی منافرت، نفرت اور شر انگیز پیغامات اور مملکت پاکستان کی سلامتی کے خلاف کسی بھی کی تشہیر ی مواد پر پابندی عائد کردی، انہوں نے ایف آئی اے حکام کو سوشل میڈیاکی خصوصی مانیٹرنگ کیلئے تعاون طلب کیا۔ میونسپل حدود میں کسی بھی فرد کو سوشل میڈیا کا غلطاستعمال کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ملک دشمن عناصر ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان نفرت انگیز پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ ملک و مملکت اور علاقے میں امن و آمان کے قیام کیلئے عملی اقدامات کریں، گلگت کے عوام انتہائی زمہ دار اور باشعور ہیں انشاء اللہ غلط پروپیگنڈا کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے تمام علمائے کرام، مزہبی جماعتوں، عمائیدین علاقہ اور نمبرداروں سے درخواست کی کہ وہ اس اہم پیغام کو عام کریں، سوشل میڈیا کو مثبت استعمال یقینی بنائیں، ملک دشمن عناصر کے جانب سے نفرت انگیز پیغامات پر نظر رکھیں، ایسے کسی بھی پیغام کو قریبی پولیس سٹیشن یا تحصیل آفس میں قائم الفا کنٹرول پر اطلاع دیں۔ تاکہ فوری طور پر کاروائی کی جاسکے، کیونکہ امن و آمان ہم سب کی ضرورت ہے محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پیرا ملٹری فورسز قیام امن کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اللہ پا ک ہم سب اپنے آمان میں رکھے۔ آمین
