گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا مجسٹریٹس اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) AC /ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی’ گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا مجسٹریٹس اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون خلاف ورزی پر متعدد دکاندار نرغے میں آگئے۔ناجائز منافع خوری پر 5 افراد کو جیل کی سزا بھی دیدی، محرم الحرام کے مقدس ایام میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن اینڈ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے ہفتے کے روز مجسٹریٹس اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پردرجنوں تاجروں پر جرمانے اور ہزاروں مالیت کے زائد المعیاد اشیائے جس میں کولڈ ڈرنکس، جوس وغیرہ شامل تھی قبضے میں لیکر موقع پر ضائع کردئے، شہر میں حفظان صحت کے عین مطابق اشیائے خورد نوش کی فروخت یقینی بنائیں گے، زائد المعیاد اشیائے کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور گرانفروشی کو روکنے، ہوٹلوں، پولٹری شاپس میں صفائی یقینی بنانے اور بڑ ے چھوٹے جنرل سٹوروں میں اشیائے خوردنوش کے قیمتوں میں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔ ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ پولٹری شاپس، سبزی و فروٹ منڈیوں، گوشت کی دکانوں، میڈیکل سٹورز اور بس سٹینڈ کے علاقے میں واقع جنرل سٹوروں کا بھی چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران زائد المعیاد اشیائے جس میں کولڈ ڈرنکس، مختلف کمپنیوں کے مشروبات، جوس اور دیگر اشیائے شامل تھیں اپنے ہاتھ سے کوڑا دان میں ڈال کر ضائع کردیا۔ علاوہ ازیں مختلف دکانوں سے غیر قانونی اور مضر صحت مشروبات بھی ضبط کرلئے گئے۔ ہوٹلوں میں ہمارے عوام سے زائد رقم وصول کرنے والوں سے سختی سے نمٹا گیا اور ان کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے اور 5افراد کو جیل کی سزا دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں