پاکستان میں خدمت خلق کو عبادت سمجھ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکرٹری ایچ ڈی ایف پاکستان

Spread the love

ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر HDF پاکستان کی ہدایت پر پورے پاکستان میں مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی چیئرمین HDF اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ صدر HDF پاکستان کی ہدایت پر پورے پاکستان میں مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سیکٹر B-51 کورنگی نمبر 6 نزد خواتین ڈگری کالج کراچی میں کیا گیا۔ یہ کیمپ ڈاکٹر نورین صدیقی نائب صدر کورنگی کریک HDF پاکستان کی جانب سے 30 جون 2025 بروز سوموار لگایا گیا۔ ان کے ساتھ معاون ڈاکٹر مریم اس کیمپ میں شامل تھی۔ اس کیمپ میں عوام کو ہومیو طریقہ علاج کی آگاہی دی گئی اور 20+ مریضوں کا فری چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی دی گئیں۔ اس کے علاوہ الٹراساؤنڈ اور حجامہ فزیوتھراپی کی بھی سہولت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں