جہلم (ظہیر عباس)
گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جہلم میں ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان مقرر معروف ایجوکیشنسٹ اور سوشل موٹیویٹر محترمہ مومنہ ماہرو گوندل نے شرکت کی۔ اس باوقار تقریب کی صدارت ادارے کی پرنسپل محترمہ کلثوم مرزا صاحبہ نے کی۔
تربیتی سیشن کا مقصد طلبہ و طالبات کو ایک مثبت، باوقار اور بامقصد زندگی گزارنے کے اصول سکھانا تھا۔ مومنہ ماہرو گوندل نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو صبر، شکر، اخلاقی اقدار، خاندانی روایات اور خدمت والدین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات، مفکرین کی حکایات اور قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے طلبہ کو یہ پیغام دیا کہ ایک کامیاب اور پرامن زندگی کے لیے روحانی اور اخلاقی اقدار کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی کا ذریعہ ہے اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر مضبوط اور باکردار معاشرہ قائم
پروگرام کے اختتام پر بچوں نے گیسٹ سپیکر مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ سے سوالات کئے جن کا انہوں نے بہت مثبت انداز میں جواب دیا۔
محترمہ کلثوم مرزا صاحبہ نے سیشن کے اختتامی خطاب میں مومنہ ماہرو گوندل صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بچوں پر اخلاق کا مطلب مزید واضح کیا۔
