اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادعبد القدیر زرغون کا بارشوں کے پیش نظر چیمہ کالونی ڈسپوزل کا وزٹ کیا

Spread the love

وزیرآباد:‌ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآبادعبد القدیر زرغون کا بارشوں کے پیش نظر چیمہ کالونی ڈسپوزل کا وزٹ کیا،ڈسپوزل پر موٹریں چل رہی تھیں اور آپریٹر بھی موجود تھا۔اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرغون نے کہا کہ سیلاب سے پیدا ہونیوالی تمام تر صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام تر محکمہ جات کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اورکسی قسم کی بھی ناگہانی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہم چوکس وچوبند ہیں حالیہ ہونیوالی بارشوں کی وجہ سے مین روڈز پر کھڑے ہونے والے پانی کو بلدیہ ملازمین موٹروں کے ذریعے پانی کا اخراج کو ممکن بنا رہے ہیں۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرغون نے سیالکوٹ روڈ اور گکھڑ میں ریڑھی بازار اور آر ایچ سی سنٹر کا معائنہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں