وزیرآباد سے سیالکوٹ جانے والی مرکزی سڑک کی تعمیر شہریوں کے لیے مسلسل مشکلات کا باعث

Spread the love

وزیرآباد: وزیرآباد سے سیالکوٹ جانے والی مرکزی سڑک کی تعمیر شہریوں کے لیے مسلسل مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ دو ماہ قبل سڑک کی اطراف کھدائی کر کے ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع کیا گیا، مگر ٹھیکیدار کی سست روی اور ناقص نگرانی کے باعث کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔سڑک کو جگہ جگہ سے اکھاڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے جبکہ عملہ اکثر غائب رہتا ہے۔ سڑک پر بنے گہرے کھڈے اب معمول بن چکے ہیں جس کے باعث نہ صرف روزانہ ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے بلکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔محتاط اندازے کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں کھڈوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑک کی نذر ہو رہی ہیں، آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خراب سڑک کی وجہ سے گاڑیاں سڑک کے بیچ میں خراب ہو جاتی ہیں، جس سے ٹریفک جام ایک معمول بن چکا ہے۔دھول مٹی سے فضا آلودہ ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں بزرگ، بچے اور خواتین مختلف سانس کی بیماریوں اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری مرمت، کھڈوں کی بھرائی اور ٹف ٹائل لگانے کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروانے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ شہریوں کو سکھ کا سانس مل سکے اور حادثات و بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں