مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت حاجی مرزا عبدالمجید اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری

مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت حاجی مرزا عبدالمجید مقامی ہسپتال میں وفات پا گئے – وہ مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیات محمد شریف مرزا – نوازش مرزا – مبشر مرزا اور شاھدہ محمود کے والد محترم اور بزنس مین عنصر محمود کے سسر اور مدثر مرزا اور بیرسٹر مصدق مرزا کے دادا تھے – حاجی مرزا عبدالمجید بہت اچھی محبت کرنے والی شخصیت کے مالک تھے اس لئے کمیونٹی میں بہت مقبول تھے- وہ ھمیشہ فلاحی کاموں میں سب سے آگے ھوتے تھے – انکی وفات پر فیملی اور مقامی کمیونٹی بہت سوگوار ھے – حاجی مرزا عبدالمجید کی وفات پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان – ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر شوکت علی – سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن — سینئر صحافی عارف چودھری – اعجاز افضل شیخ – محمود اصغر چودھری – کاروباری مزہبی شخصیات قاری جاوید اختر – چودھری نصیر ساہیوالی – چودھری ادریس – نسیم خان – عاطف ریاض چودھری – رئیل سٹیٹ سے تعلق رکھنے والے چودھری ہارون کھٹانہ – محمد منشا – چودھری طارق – چودھری وسیم – چودھری عبدالکریم – اشفاق تاج – اور مقامی کمیونٹی نے دلی غم و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم حاجی مرزا عبدالمجید کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکی فیملی کو صبر جمیل دے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں