موہڑہ فتح اور ڈھوک چوہان میں پانی کے دو منصوبوں کا افتتاح، علاقے کے عوام مستفید

Spread the love


جہلم(بیورو چیف بلال رضا) تفصیلات کے مطابق مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی جانب سے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی سرپرستی میں سوھاوہ کے نواحی علاقوں موہڑہ فتح اور ڈھوک چوہان میں پانی کے دو منصوبے مکمل کر لیے گئے۔ جن کا باقاعدہ افتتاح دعا کے ساتھ کر دیا گیا۔پراجیکٹ نمبر 51 کی مالی معاونت معروف سماجی کارکن ڈاکٹر راحت مصطفیٰ صاحبہ نے کی، جب کہ پراجیکٹ نمبر 52 ڈھوک چوہان میں مکمل ہوا، جس کی مالی معاونت ڈاکٹر غزالہ خالد نے کی۔ دونوں منصوبے عبدالغفور چوہان، چیئرمین انسانی حقوق (ہیومن رائٹس) ضلع جہلم کی نگرانی میں مکمل کیے گئے۔افتتاحی تقریب میں راولپنڈی سے خصوصی شرکت ڈاکٹر غزالہ خالد نے کی، جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں فلک ناز سیٹھی، فرزانہ اجمل، محمد بنارس اور حسیب احمد شامل تھے۔ علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے دعا میں شرکت کی اور پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے تحت اس سے قبل بھی اس علاقے میں 50 واٹر پراجیکٹس مکمل کیے جا چکے ہیں، جن سے مقامی لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔اسی سلسلے میں، ڈھوک نظام دین میں مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی جانب سے ایک خوبصورت مسجد کی تعمیر بھی جاری ہے، جو اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں