ےحضرت امام حسین علیہ السلام وشہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آشٹن سنٹرل مسجد میں روح پرور و اتفاق ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا

Spread the love

منہاج القرآن انٹرنیشنل آشٹن انڈر لائن کے صدر محمد اشفاق وارثی اور انکی ٹیم کی جانب سے نےحضرت امام حسین علیہ السلام وشہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آشٹن سنٹرل مسجد میں روح پرور و اتفاق ایمان افروز محفل کا انعقاد کیا ۔ علامہ عبد الستار سراج ، حافظ امجد محمود بہگاروی اور قاری زاھد شریف نے خصوصی شرکت کر کے پیغام کربلا بیان کر کے اہل ایمان کے ارواح کو تازگی بخشنے کے ساتھ یاد دلایا

لند ن عارف چودھری

کہ ہمیشہ حق و سچ کا علم بلند کرنا چاہیے باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے نانا کے دین کو تاقیامت قائم دائم رکھنے کے لیے اپنے اہل خانہ سمیت جان کی قربانی دیکر شہادت کو گلے لگا لیا لیکن یزید کی بیعت نہ کی ۔ روحانی محفل کی میزبانی حافظ اطہر حسین الازہری ،علامہ قاری محمد زاہد شریف ،علامہ حافظ حافظ محمد عثمان مصطفائی نے کی جبکہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حاجی محمد اشفاق وارثی نے منقبت پیش کی ۔حافظ امجد محمود بہگاروی نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے روحانی محفل کا انعقاد ہواجس واقعہ کربلا سے ہمیں استقامت ، اللّٰہ تعالیٰ پر توکل اور صبر کا سبق ملتا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ان سب پر عمل کر کے شہادت کو گلے لگایا آللہ تعالیٰ ہمیں آقائے کائنات اور اہل بیت کا پکا و سچ محبت کرنے والا بنائے آمین ۔علامہ عبد السّتار سراج نے کہا کہ دین اسلام کی بقا کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی پیش کر کے تاقیامت دین اسلام کو زندہ کر دیا ہمیں بھی اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام پر ثابت قدم رکھنے کے لیے اپنے اندر قربانی کا جذبہ پیدا کرنا چاہیے ہمیں دوسروں کو بھی ترغیب دینی چاہیے کہ وہ دین اسلام کی سربلندی پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ اپنی نوجوان نسل کو بھی اس طرف راغب کریں ۔علامہ قاری محمد زاہد شریف نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی دین اسلام کی خاطر دی گئی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی محفل کا انعقاد ہوا اور شہدائے کربلا کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئ ۔ پروگرام میں آشٹن گروپ کے بانی حاجی عبدالقیوم اور حاجی ازرم کی خصوصی شرکت -آخر میں مہمانوں کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئ –

ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل آشٹن انڈر لائن کی جانب سے پیغام کربلا میں شریک شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے باطل تو ہے ہی مٹنے کے لیے ہمیں حق و سچ کا علم بلند کرنا چاہیے چاہے جان کی قربانی کی کیوں نہ دینی پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں