
جہلم ( بلال رضا )
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جی پی کلینکس اور فیملی فزیشنز کو قانونی طریقے سے رجسٹریشن اور لائسنس بنوانے کی تحریک کا خیر مقدم کیا گیا اور جہلم میں موجود تمام ڈاکٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے پی ایم اے ہاؤس میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے جس کی نگرانی ڈاکٹر عبدالغفور ملک جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم کر رہے ہیں
سابقہ ایگزیکٹو باڈی کے فیصلہ کے مطابق ائندہ الیکشن کے مہینوں میں تمام ینگ اور سینیئر ڈاکٹرز کو ان کی ممبر شپ تجدید کرنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ سب لوگ ازادی سے الیکشن میں حصہ لے سکیں
فرد واحد کی پیش کردہ مفاداتی فتنہ اور نفرت انگیز ائینی ترامیم کے تفصیلی جائزے کے بعد متفقہ طور پر انہیں مسترد کر دیا گیا-جن میں سرا عالمگیر کے ووٹرز سے ووٹنگ کا حق چھیننا اور صدارت کے لیے کچھ ممبران پر ناجائز پابندیاں شامل ہیں کیونکہ موصوف چھٹی مرتبہ صدارت کے خود امیدوار بننا چاہتے ہیں لیکن ائین سے کھلواڑ کی اجازت کسی کو بھی نہ دی جائے گی-ماہ جون سے اب تک 150 سے زائد نئے ممبران کی پی ایم اے ممبرشپ اور سینیئرز کی تجدید کے بعد 300 سے زائد ممبران الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہو گئے ہیں-پی ایم اے جیلم کا یہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر طاہر عتیق چپتائی پی ایم میں ہاؤس محمدی چوک میں منعقد ہوا جس کی کاروائی جنرل سیکٹری ڈاکٹر عبدالغفور ملک نے کی جنہوں گزشتہ اجلاس کی کاروائی بھی پیش کی اور اسے ایوان نے پاس کر دیا
ضلع جہلم اور سرالمگیر کے تمام جی پی کلینکس اور فیملی فزیشنز کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے قانونونی طریقے سے رجسٹریشن اور لائسنس کی سہولیات دینے کا خیر مقدم کیا گیا جبکہ ڈاکٹر عبدالغفور ملک جنرل سیکرٹری کو ہوکل پرسن تعیینات کر دیا گیا اور پی ایم اے ہاؤس میں ایک خدمت کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا جس کا فون نمبر ز30095 25440 ہے
ڈاکٹر بلال اقبال چودری چلڈرن سپیشلسٹ کو اعلی تعلیم کے بعد رائل کالج اف لندن سے اعلی ترین ڈگری دی گئی ہے جس پر پی ایم اے جلم کے تمام ارکان دلیل مبارک باد پیش کرتے ہیں
نوجوان ڈاکٹروں کی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حکومت کو خبردار کیا گیا کہ ڈاکٹروں میں شدید بے اطمینانی پھیل رہی ہے جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کے رش میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس لیے باقی سہولیات کے ساتھ متعلقہ ڈاکٹرز کی مناسب تعداد میں تعیناتی بھی ضروری ہے-امید کی جاتی ہے کہ ارباب اختیار و اقتدار اس مناسب ڈیمانڈ کو اچھے طریقے سے پورا کریں گے -جبکہ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر میاں محمود احمد–ڈاکٹر عبدالشکور ملک-ڈاکٹر ذلفقار علی-ڈاکٹر شہزانہ امتیاز-ڈاکٹر مدثر ذوالفقار–ڈاکٹر طاہر عتیق چغتائی-ڈاکٹر شیبہ اکرم ہاشمی -ڈاکٹر عبدالغفور ملک-ڈاکٹر فرح اکرم ہاشمی شامل تھے-
