گدا گری ایک معاشرتی برائی ھے اس سلسلے میں ایک الفلاح تنظیم میں خصوصی لیکچر دیا گیا

Spread the love

جہلم ( بلال رضا ) محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی الفلاح تنظیم جھلم کے صدر محمد عمر بٹ کے زیر نگرانی گداگری کے متعلق ایک خصوصی سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سب انسپکٹر ٹریفک پولیس ھارون رشید نے تفصیل کے ساتھ لیکچر دیا۔ یہ پروگرام تنظیم الفلاح کمیونٹی سنٹر اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس ضلع جھلم کی جانب سے الفلاح تنظیم کے ھال میں طلباء کو گدا گروں بارے ایک لیکچر دیا گیا ۔
سمینار تلاوت قرآن پاک سے شروع ھوا ۔ آخر میں صدر الفلاح تنظیم محمد عمر بٹ اور عبدالغفور چوہان نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دور میں گدا گروں نے ایک پیشہ بنا لیا ھے۔جب کہ ھم سب کو چاہیے کہ سب سے پہلے اپنے قریبی عزیز واقارب میں دیکھے کہ کون ضرورت مند ھے اس کی مدد کریں جیسا کہ پہلے اول خیش بعد درویش اس کے بعد اپنے گلی محلہ میں نظر دوڑائیں جو ضرورت مند ھے ان کی مالی مدد کرتے رہا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں