وزیر آباد ( طارق ملک بیورو چیف) کردار کی عظمت مسلم خواتین کا بنیادی وصف ہے۔مستقبل کی نسلوں کی مثبت تربیت میں نظریاتی پختگی کی حامل خواتین مثالی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین سید لخت حسنین نے مسلم ہینڈز ایجو کیشنل کمپلیکس سوہدرہ کے حلیمہ کیمپس میں گرلز ھاسٹل کے توسیعی بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور ،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی، ایڈمن آفیسر واجد نعیم، ایریا مینجر رانا عمر فاروق ،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ، انجینئر محمد طارق ، پرنسپل محمد صدیق، علامہ مظفر اقبال ، اعلی افسران اور دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ قبل ازیں انہوں نے دیگر مہمان شخصیات کے ہمراہ کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا دورہِ کیا۔
