وزیر آباد (طارق جاوید ملک بیورو چیف) بنیادی سہولتوں کی دستیابی انسان کا بنیادی حق ہے۔ تعلیم،صحت،خوراک کی فراہمی ارباب اقتدار کی ذمہ داری ہے۔ دیہی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے میں فلاحی ادارے اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین ستارہ امتیاز نے یونین کونسل تلونڈی کھجور والی میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے لئے مسلم ہینڈز کی جانب سے لگائے گئے دو واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ھینڈز پچاس سے زائد ممالک میں انسانی خدمت کے منصوبوں پر مصروف عمل ھے۔ تقریب کی صدارت ممتاز سماجی شخصیت میاں اقبال محمود دھاریوال نے کی۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات اور علاقوں کی ترقی کے لئے مسلم ھینڈز کی خدمات قابل تحسین کارنامہ ہے ۔ واش پروگرام کے کوآرڈینیٹر گلریز سعید نے بتایا کی مسلم ھینڈز کی جانب سے ایریا آ فس گوجرانولہ ڈویژن کے تحت اب تک 18 واٹر فلٹر یشن پلانٹس نصب کئے جا چکے ہیں جس سے لاکھوں لوگ استفادہ کر رہے ہیں اور تلونڈی کھجور والی میں 4 ملین روپے کی لاگت سے دو واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی تنصیب خدمت کے مشن کی کڑی ہے ۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور ، ایریا مینجر رانا عمر فاروق ، لائیولی ھڈ آ فیسر سردار شمس الرحمٰن ، پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک اور ممتاز شخصیات کے علاؤہ کثیر تعداد میں شہری بھی موجود تھے۔ قبل ازیں گاؤں کی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مسلم ھینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین ستارہ امتیاز اور دیگر زعماء کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور ہار پہنا کر استقبال کیا گیا اور مہمانوں کو جلوس کی شکل میں مقام تقریب تک لے جایا گیا ۔ بعد ازاں مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔
