اسلام کی سربلندی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حسینی کردار اپنانے کی ضرورت ہے

Spread the love

وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) اسلام کی سربلندی کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حسینی کردار اپنانے کی ضرورت ہے ۔ عظمت رفتہ کی بحالی فکر ونظر کی بحالی سے ممکن ہے۔ باطل کے سامنے سینہ سپر ہو جانا ایمان کی پختگی کی علامت ہے۔مثبت فکر کے فروغ سےنوجوان نسل کو صراط مستقیم پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ قرآنی علوم کی ترویج کے لئے معیاری اور جدید سہولتوں سے مزین درسگاہوں کے قیام کی ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین صاحبزادہ سید لخت حسنین ستارہ امتیاز نے مسلم ھینڈز قرآن اکیڈمی میں ذکر امام حسین علیہ السلام کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمان خصوصی علامہ سید برہان حیدر شاہ نے خطاب میں کہا کہ اہلبیت عظام کے خانوادہ نے کربلائے معلٰی میں قربانی کی لازوال تاریخ رقم کر کے اسلام کی سربلندی کی لاج رکھ لی اور آج بھی یزیدی اور دجالی فتنوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے حریت کے جذبے سے اہلبیت عظام کا دامن تھامنے کی ضرورت ہے ۔ محفل کی صدارت کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے کی ۔محفل میں ایریا مینجر مسلم ھینڈز رانا عمر فاروق ، علامہ مظفر اقبال چشتی،لائیولی ھڈ آ فیسر سردار شمس الرحمٰن ،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک ، علامہ محمد اسامہ رضوی، محمد نصر چٹھہ دیگر علمی و روحانی شخصیات اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بعد میں چئیرمن سید لخت حسنین نے قرآن اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا دورہِ کیا اور طلباء وطالبات کو مزید جدید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں