وزیرآباد: مون سون میں بارش کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے والے جراثیم بھی آتے ہیں جس کی وجہ سے ڈینگی، ملیریا اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔لہٰذا، اس موسم میں اپنی صحت کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہیں۔اس لیے یہاں مون سون کے دوران کسی بھی قسم کے انفیکشن سے بچنے ہمیں احتیاطی تدابیراپنانابہت ضروری ہے کسی بھی انفیکشن کے خلاف دفاع کے لیے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہونا چاہیے جوکہ مون سون کے دوران موسم کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کمزور ہو سکتا ہے۔اس لیے قوت مدافعت بڑھانے والی غذائیں جیسے پھل، لہسن، ادرک، ہلدی اور سبز پتوں والی سبزیاں اپنی خوراک میں شامل کریں۔گھر کی باقاعدگی سے صفائی کریں، باتھ روم اور کچن کی صفائی کا خاص خیال رکھیں، فرش کی صفائی کرنے کے لیے جراثیم کش ادویات کا استعمال کریں اور صاف ستھرے کپڑے پہنیں۔صابن اور پانی دستیاب نہ ہونے کی صورت میں ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔اس طرح خود کو صاف ستھرا رکھنے سے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے، فلو، سردی اور معدے کی بیماریوں جیسے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔مون سون کے دوران مچھر کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا جیسی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔اس لیے موسکیٹو ریپیلنٹس اور مچھر دانی کا استعمال کریں، کھڑکیوں اور دروازوں پر میش اسکرین لگائیں۔اپنے گھر کے اردگرد پانی بالکل کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ یہ مچھروں کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔
