وزیرآباد کے علاقہ نظام آباد میں بجلی کے بوسیدہ تار اور پرانے ٹرانسفارمرز اہل علاقہ کے لیے مسلسل اذیت بن گئے

Spread the love

وزیرآباد: وزیرآباد کے علاقہ نظام آباد میں بجلی کے بوسیدہ تار اور پرانے ٹرانسفارمرز اہل علاقہ کے لیے مسلسل اذیت بن گئے ،شدید گرمی کے باعث علاقہ مکین سخت پریشان اور مقامی امام بارگاہ میں مجالس کے پروگرام بھی شدید متاثر ہونے لگے ،بجلی کی بار بار بندش سے مجالس میں شریک عزادران سمیت اہل علاقہ شدید پریشان ، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے مجالس کی سیکیورٹی بھی متاثر انجمن شباب الشیعہ کے صدر و مقامی بانیان مجالس نے ایس ای گوجرانوالہ،چیف گیپکو اور وفاقی وزیر توانائی سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،بجلی کے نئے تار اور ٹرانسفارمرز کی کنزیومر کیپسٹی کو مدنظر رکھتے ہوے تبدیلی و تعداد بڑھانے کا بھی مطالبہ ۔
انجمن شباب الشیعہ نظام آباد کے صدر مرزا ضیاء علی بلو نے پریس ریلیز جاری کی اور موقف اختیار کیا کہ ہمارے امام بارگاہ دارہ مغلاں نظام آباد کو بجلی 200KVA ٹرانسفارمر محله سیٹھاں نزد دربار بابا کونے شاہ سے آرہی ہے جب سے محرم الحرام شروع ہوا ہے تقریباً ہر دوسرے دن ہمیں بجلی کی سپلائی کا مسلہ در پیش رہتا ہے اور لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر تاریں جل جاتی ہیں اور دھماکے بھی ہوتے ہیں مقامی سب ڈویثرن نظام آباد تعاون کرتے ہیں اور محدود وقت کے لیے بجلی چل جاتی ہے لیکن بوسیدہ تار دوبارہ کہیں نہ کہیں سے جل جاتے ہیں ہم سخت پریشان ہیں ۔ محرم کا مہینہ چل رہا ہے گذشتہ روز بھی جاری مجلس کے پروگرام کے دوران بجلی کا ٹرانسفارمر جل گیا جسے آگ لگ گئی ۔ ہزاروں عزاداران اور گھریلو صارفین بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے مجالس کے پروگرامز صفر المظفر کے ماہ تک جاری رہتے ہیں ہم میڈیا کے توسط سے واپڈا ( گیپکو ) ، SE کینٹ سرکل گوجرانوالہ)، چیف انجنئیر آپریشن گیپکو گوجرانوالہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپکو گوجرانوالہ سمیت وفاقی وزیر پانی و بجلی سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے علاقہ کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوے ٹرانسفارمرز کی تعداد اور کلو واٹ کمپیسٹی بڑھائی جائے بجلی کے بوسیدہ تاروں کو بھی تبدیل کیا جائے جبکہ امام بارگاہ بین الحرمین نظام آباد کے قریب ٹرانسفارمر لگایا جائے تا کہ overloaded ٹرانسفارمر سے چھٹکارہ مل جائے اور مجالس کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی حادثہ پیش نہ آئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبہ پر نوٹس نہ لیا گیا تو ہم عزادران امام حسین کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں