قلعہ روہتاس میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

Spread the love


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) قلعہ روہتاس میں مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز۔تفصیلات کے مطابق مون سون شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے قلعہ روہتاس میں پودا لگا کر کیا۔تقریب کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور سرسبز پاکستان کی جانب عملی قدم تھا۔ شجرکاری مہم کے دوران قلعہ روہتاس کے مختلف حصوں میں پودے لگائے گئے، جبکہ شرکاء نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا اور عوام سے اس مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی۔ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، جو نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں