وزیرآباد: اسٹیٹ بینک آئندہ مالیاتی پالیسی میں شرح سود 6 فیصد کرے۔حکومت صنعت کو اوپر لے جانے کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کرے،حام مال کی درامد پر ڈیوٹیز پر نظر ثانی کرے تو ہی صنعت کو بچایا جا سکتا ہے اور ایکسپورٹ بڑھے گی ان خیالات کا اظہار گروپ لیڈر(ایف یو بی) گروپ اور پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین شکیل اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا سی پی آئی انڈیکس 0.3 فیصد ہے اور مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4 فیصد ہوچکی ہے، آئی ایم ایف بھی انٹرسٹ ریٹ کو مہنگائی کی شرح کے قریب رکھنے کا کہتا ہے تو سٹیٹ بینک کو بھی شرح سود میں نمایاں کمی لانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ شرح سود 11 فیصد بہت زیادہ ہے، 11 فیصد شرح سود کیساتھ کاروبار چلانا ممکن نہیں ان کا کہنا تھا بینک کی شرح سود کی مد میں حکومت کے پاس 8.5 ٹریلین روپے ہیں اور شرح سود کو 6 فیصد تک کم کرنے سے تقریباً 3.5 ٹریلین روپے کی بچت ہو سکتی ہے، اس کمی کا معیشت پر واضح مثبت اثر پڑے گا، خاص طور پر ان صنعتوں کے لیے جو بلند شرح سود اور بجلی کی ہوشربا قیمتوں کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہیں۔بجلی کے نرخ کم ہوں خام مال پر ڈیوٹیز میں کمی آئے تو یقینا پاکستانی برآمدات عالمی سطح پر اپنے مقابل دیگر ممالک کے ایکسپورٹرز پر سبقت لے جائیں گے اگر ایسا نہ کریں گے تو یاد رکھیں ہم مقابلہ نہیں کر پائیں گے کیونکہ بین الاقوامی منڈیوں میں شرح سود 4-5 فیصد کے درمیان ہے،اوپر سے حالیہ بجٹ اقدامات، بشمول سیکشن 37A اور 37B گرفتاری اور حراست کے اختیارات دینے سے کاروبار کی ترقی کو مزید بریک لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ان اقدامات پر نظر ثانی کرے اور ایسے حالات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرے جو ترقی، سرمایہ کاری اور مسابقت کو فروغ دیں۔اور یہ بھی واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں مہنگائی اور بیرونی شعبے کی کمزوریوں کا حوالہ دیتے ہوئے پالیسی ریٹ 11 فیصد برقرار رکھا ہے، اس کے باوجود آنے والی سہ ماہیوں میں افراط زر کی طویل مدتی اوسط 7 فیصد کے قریب مستحکم ہونے کی توقع کے ساتھ شرح میں کمی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
