غزہ میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔افشاں حسین

Spread the love

عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یوکے میڈیا کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے محترمہ افشاں حسین نے کہا کہ غزہ میں غذائی قلت سے ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر خوراک کی بندش انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں سے خوراک اور پانی دور رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے غذائی قلت سے ہونے والی اموات کو ظلم قرار دے دیا۔ رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے محترمہ افشاں حسین نے اردو گلوبل یوکے اخبار برطانیہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی علاقوں میں بھوک کے بحران کی اطلاعات پر فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ بھوک اور پیاس کے بحران کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں سے مطالبہ ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی جنگ بندی کیلئے بہترین اقدامات کریں تا کہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں