مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں خیراتی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنے بارے پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

سمائل ایڈ انٹرنیشنل کے روح رواں ابوبکر سرور اور کونسلر شہبازسرور اور سجاد سرور جو کے پاکستان کے نامور سائنسدان چوہدری سرور مرحوم کے لخت جگر ہیں کی جانب سے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں خیراتی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنے بارے پروقار تقریب کا انعقاد ۔ عالمی چیمپیئن جیولن تھرو ارشد ندیم کی خصوصی شرکت ۔

مانچسٹر عارف چودھری
اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ نیک مقصد کے لیے سمائل ایڈ کی خدمات قابل ستائش و فخر ہیں میری تمام تر ہمدردی اور دعائیں انکے ساتھ ہیں جہاں بھی میری ضرورت ہو گی سمائل ایڈ کے لیے عطیات جمع کرنے بارے حاضر ہوں انہوں نے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کی کہ وہ انکی صحتیابی کے لیے دعا کریں تاکہ وہ مستقبل میں پاکستان کا مذید نام روشن کر سکیں ۔ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سینئر نائب صدر امجد حسین مغل – ایزی منی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر لیاقت ملک ، نیناں رانیہ خان – ، جج بیرسٹر چوہدری عابد حسین ،مسرت چوہدری ،-طاھر چودھری – اداکارہ زرقہ احمد ، پی ٹی آئ کے راہنما آصف رشید بٹ ، چوہدری اختر ملوانہ – شاہ خان – لاھوری کڑاھی مانچسٹر کے چیف ایگزیکٹو چودھری اخلاق کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ ناڈ میڈیا کے چیف ایگزیکٹو مارکس ندیم نثار نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دے ۔ سینئر صحافی علامہ عظیم جی کو انکی پچاس سالہ صحافتی خدمات پر لائف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا – اس موقع پر سمائل ایڈ کے روح رواں ابوبکر سرور اور کونسلر شہبازسرور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بالخصوص ارشد ندیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا علم بلند کیا انکا مزید کہنا تھا کہ سمائل ایڈ عالمی سطح پر دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے – پوری دنیا کی طرح پاکستان میں خصوصی طور پر ہیلتھ اور ایجوکیشن پر ھمارے کئ پراجیکٹ کام کر رہے ہیں -سجاد سرور نے بھی سمائل ایڈ کی کمیونٹی کے لیے عالمی سطح کاوشوں کو بے حد سراہا ۔ دوسرے شرکاء نے ارشد ندیم کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا – شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ سمائل ایڈ چئیرئٹی دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کر رھی ہے – مخیر حضرات کو انکے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے – ھمیشہ کی طرح سمائل ایڈ کی جانب سے آج کی کامیاب تقریب کا کریڈٹ بلاشبہ ابوبکر سرور – شہباز سرور اور انکی ٹیم کو جا تا ھے –

سمائل ایڈ انٹرنیشنل عالمی سطح پر دکھی ضرورمند انسانیت کی زندگیوں میں جسمانی و ذہنی صحت میں بہتری لانے کے لیے متاثر کن کردار ادا کرنے میں نمایاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں