وزیرآباد: سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری شہباز احمد چیمہ آف عزیز چک اور صدر غلہ منڈی شہزاد احمد چیمہ کی سنیئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ سے ملاقات اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔مستنصر علی گوندل نے چوہدری شہباز احمد چیمہ اور شہزاد احمد چیمہ کو پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔شہباز احمد چیمہ نے کہا کہ وزیرآباد کے سیاسی مکتب کے استاد چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ کے زیر سایہ عملی سیاست سرانجام دینا میرے لئے اعزاز کی بات ہے چوہدری مستنصر علی گوندل نے مسلم لیگ (ن) کو وزیرآباد کے گلی محلہ قریہ قریہ ہر فرد تک پہنچایا انکی شبانہ روز محنت سے وزیرآباد تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہورہا ہے،وزیرآباد کی تعمیر وترقی کے لئے مستنصر علی گوندل کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور سوچ کو مثبت جانتے ہوئے سیاسی رموذ سیکھنے کے لئے انکے ہراول دستے کارکن بننے پر فخر ہے،پاکستان کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے ہم سب کو سیاسی،سماجی اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،باہمی چپقلش اور انتشار حربوں سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ملکی سا لمیت اوراستحکام کے لئے ہر قسم کے انتشاری اقدامات سوچ کی نفی کرنا ہوگی اور ملک وقوم کو دنیا میں عزت ومرتبے کا مقام دلانے میں اپنا بھرپوراقدام کرنا ہونگے۔مستنصر علی گوندل نے چوہدری شہباز احمد چیمہ اور شہزاد احمد چیمہ کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہوگا،مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا مقصد پاکستان کی ترقی،عام کی بے لوث خدمت اور ان کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں سیاسی استحکام وترقی کے لئے اپنا موثر کردار جاری رکھے گی،شہر کی تعمیر وترقی کے لئے ہم سب مل کر کام کرینگے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
