وزیرآباد: سپورٹس مین زندگی کے ہرشعبہ میں مثالی کارکردگی کامظاہرہ کرتا ہے،کھلاڑی اپنے شعبہ اورادارے کی نیک نامی کاباعث ہوتاہے،وہ ہر کام چابکدستی اورکمال ہنرمندی سے کرتا ہے اوردوسروں کے لئے ایک مثال بنتا ہے،نوجوان نسل کوبے راہ روی اورنشہ جیسی لعنت سے بچا نے کے لئے کھیلوں کافروغ بہت ضروری ہے۔کھیل کودسے جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونماکوفروغ اوراستحکام حاصل ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسام وقار چیمہ نے شیش محل کرکٹ ٹورنا منٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ضلعی صدر لیبر ونگ محمد عمران سنی کمبوہ،کوچ لالہ محمد اشرف،سائیں عامرودیگر بھی موجود تھے۔فائنل میچ ایور گرین کرکٹ کلب اور ہری پور کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ ہری پور کرکٹ کلب نے 35رنز سے جیت لیا۔حسام وقار چیمہ نے کہا کہ کھیلوں ک…
