وزیرآباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں اکھاڑ پچھاڑ سے شہری اذیت میں مبتلا

Spread the love

وزیرآباد: وزیرآباد سیالکوٹ روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں اکھاڑ پچھاڑ سے شہری اذیت میں مبتلا ،روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار سڑک سمیت اطراف میں بنائے جانے والے ،ملحق نالہ کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے شہری حلقے وزیرآباد کے علاقہ چیمہ کالونی ،آرائیں کالونی ونجووالی کرم آباد اور اسلام آباد موڑ سمیت حاجی پورہ و اللہ والا چوک تک سیالکوٹ روڈ کی تعمیر شہریوں کے لیے سر درد بن چکی ہے سڑک سمیت اطراف میں نالہ بنانے کی غرض سے مختلف مقامات پر راستے اکھاڑ پچھاڑ دیئے گئے ہیں ایجوکیٹر اسکول روڈ گذشتہ کئی روز سے پلی کی تعمیر توجہ کی منتظر ہے اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے والدین کو اسکول آنے اور جانے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اسی روڈ پر کئی ایک کاروباری افراد کے گودام ہیں جہاں سامان خوردونوش کی نقل و حرکت بھی متاثر ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایجوکیٹر روڈ سمیت سیالکوٹ وزیرآباد روڈ اور اس سے ملحق نالہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں