وزیرآباد:مون سون کا حالیہ تیز اسپیل اور بھارت و جموں کشمیر میں مسلسل بارشوں سے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی دریائے چناب میں درمیانہ درجہ کا سیلاب دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سے دریائے چناب میں درمیانہ درجہ کا سیلاب چل رہا ہے جبکہ نالہ ایک اور نالہ پلکھو میں بھی پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے ۔حالیہ بارشوں نے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کی کیفیت پیدا کر دی ہے برساتی نالوں سمیت دریاؤں میں بھی پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند ہو گئی دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانہ درجہ کا سیلاب ہے وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا دریائے چناب میں درمیانہ درجہ کا سیلاب ہے محکمہ انہار کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر 206233 کیوسک اور اخراج 179433کیوسک ریکارڈ ہوا ہے جبکہ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 86260 کیوسک اور اخراج 80900 ریکارڈ کیا گیا ہے ہیڈ قادر آباد کے مقام پر پانی کی آمد 66132 کیوسک اور اخراج 51132 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے رواں بارشوں کی وجہ سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں غیر معمولی طور پر اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جبکہ وزیرآباد کے قریب سے گزرنے والے دونوں برساتی نالوں نالہ ایک اور نالہ پلکھو میں بھی پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند ہو گئی ہے ۔
