وزیرآباد این اے 66 ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

Spread the love

وزیرآباد:: وزیرآباد این اے 66 ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ،این اے 66 کے منتخب ایم این اے محمد احمد چٹھہ کو سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے محمد احمد چٹھہ کی رکنیت خارج کر دی تھی ،وزیرآباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ میں ضمنی الیکشن کی گہما گہمی کا دوبارہ آغاز ہو گیا مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 14 کے قریب امیدواران ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں پی ٹی آئی کی مقامی حمایتی شخصیات عدالت عالیہ سے قانونی فیصلہ میں الیکشن کے خلاف اپیل منظور ہونے کے منتظر ۔وزیرآباد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 میں ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 4 اگست سے 6 اگست تک جمع کروائے جا سکیں گے سکروٹنی کی آخری تاریخ 11 اگست ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے خارج کیے گئے کاغذات کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 16 اگست آخری تاریخ اپیلیٹ ٹربیونل 22 اگست امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ 23 اگست کاغذات نامزدگی کی واپسی 25 اگست نشانات کی الاٹمنٹ 26 اگست اور الیکشن 18 ستمبر 2025 بروز جمعرات کو ہوگا مسلم لیگ ن کی جانب سے کم و بیش 14 امیدوران ٹکٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور قیادت سے رابطہ کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مقامی حمایتی اور پی ٹی آئی کے مقامی قائدین عدالت عالیہ سے قانونی چارہ جوئی کے بعد فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آنے کے لیے پر امید ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں