
مانچسٹر، میرپور ( عارف چودھری )
راجہ نجابت حسین ستارہ ء پاکستان بانی چیئرمین جموں و کشمیر تحریکِ حق خود ارادیت انٹرنیشنل برطانیہ کی زیرِ سرپرستی غازئ ملت بانی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار ابراہیم خان مرحوم کی برسی کے موقع پر ریفرنس کا انعقاد، برطانیہ بھر سے اہم شخصیات کی شرکت، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین ستارۂ پاکستان نے مانچسٹر میں غازیِ ملت، بانی صدر آزاد جموں و کشمیر، سردار محمد ابراہیم خان رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947 میں قیام پاکستان سے بھی قبل سرینگر میں غازئ ملت نے اپنی رہائش گاہ کو مسلم کانفرنس کے اس اجلاس کے لئے پیش کر دیا جہاں پر “الحاق پاکستان” کی قرارداد منظور کی گئی، سردار ابراہیم خان مرحوم نے مسلح جدو جہد منظم کرنے کے لئے اپنے ڈیڑھ سال کے بیٹے اور حاملہ بیوی کو چھوڑ کر مظفرآباد، ایبٹ آباد اور مری جان کر تحریک آزادی ء کشمیر کے لئے “پہلا فوجی ہیڈ کوارٹر” تیار کیا، اس وقت تین ہزار کشمیری مجاہدین نے جام شہادت نوش کر کے سردار ابراہیم خان، کیپٹن حسین خان شہید اور دیگر لیڈرز کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر نام کا یہ علاقہ ڈوگرہ شاہی سے آزاد کروایا، غازئ ملت کی شخصیت اور اعلیٰ کردار سے قوم کے بچوں اور نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لئے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیرِ انتظام برطانیہ کے مختلف شہروں لندن، برمنگھم، سٹوک آن ٹرینٹ، نیو کاسل، بریڈ فورڈ میں بڑے پیمانے پر پروگرام ترتیب دے رہے ہیں، غازئ ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کا شمار تحریکِ آزادی کشمیر کے عظیم رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے تاریخی کردار ادا کیا بلکہ 1947ء میں آزاد کشمیر کے بیس کیمپ کی حکومت کے قیام میں بھی کلیدی رول ادا کیا، ان کی سیاسی بصیرت، قیادت اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ییں، تقریب کے مہمانِ خصوصی برطانوی رکنِ پارلیمنٹ اور ترکیہ کیلئے برطانوی تجارتی نمائندے ڈاکٹر افضل خان CBE تھے، ڈاکٹر افضل خان ممبر برطانوی پارلیمنٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی ملت کی شخصیت، خدمات اور مسئلہ کشمیر پر ان کا اصولی مؤقف آج کی نوجوان نسل کے لئے مشعلِ راہ ہے، سردار ابراہیم خان مرحوم نے اپنے عمل سے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کی بنیاد رکھی، آزادی کی یہ مشعل اب مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں نے تھام لی ہے، مقبول بٹ شہید، ڈاکٹر افضل گورو شہید اور برہان مظفر وانی شہید سمیت لاکھوں کشمیری شہداء اپنے بزرگوں کے سکھائے ہوئے حریت اور آزادی کے راستے پر چل رہے ہیں، تقریب میں سیکرٹری جنرل JKSDMI محمد اعظم، وائس چیئرمین JKSDMIUK امجد حسین مغل، جنرل سیکریٹری JKSDMIUK راجہ جاوید طارق، چیئرپرسن JKSDMI چیشائر نینا رانیا خان، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ہیری بوٹا، سابق لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر عابد لطیف چوہان، ایگزیکٹو ممبران شبانہ سمی، ڈاکٹر مہوش جبین، مومنہ لطیف، ماہ نور لطیف اور صدف پروین ملک شامل تھے، شرکاء تقریب نے غازئ ملت سردار محمد ابراہیم خانؒ کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اس موقع پر آزاد کشمیر کے مستقبل، مسئلہ کشمیر کے موجودہ تناظر اور برطانیہ میں کشمیری کمیونٹی کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،تقریب کے اختتام پر غازئ ملت سردار ابراہیم خان مرحوم بانی صدر آزاد جموں و کشمیر کے درجات کی بلندی، تحریکِ آزادی کشمیر کی کامیابی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں، تقریب میں کمیونٹی لیڈرز کے ہمراہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی
