صہیونی ریاست کے ذریعے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جایے۔فائزہ ملک ایڈووکیٹ

Spread the love

مظلوم فلسطینیوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ نہ ہونا باعث شرمندگی ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل یوکے میڈیا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے فائزہ ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ عملی طور پر اقدامات کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ فلسطین ہماری عقیدت کا مرکز اور ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے بے گناہ قتل عام کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے فائزہ ملک ایڈووکیٹ نے اردو گلوبل یوکے برطانیہ اخبار کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی طرف اقوام عالم کی توجہ نہ ہونا باعث شرمندگی ہے انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام و نسل کشی بند کر دے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے تا کہ فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں